آیت اللہ سیستانی نے غزہ کے اسکول پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام اور مزاحمت کے محاذ کے رہنماؤں کو قتل کرنے اور ملکوں کی خودمختاری کو پامال کر کے درحقیقت خطے کے حالات کو مزید نازک بنانے اور اسے لاتعداد سانحات سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

فاران: غزہ کے التابعین اسکول پر حملے میں صیہونی حکومت کے جرائم پر جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے، عالمی سطح پر مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عراق کے مرجع دینی آیت اللہ سیستانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام میں صیہونیوں کے جرائم بالخصوص ایک اسکول میں پناہ لینے والوں کو قتل کرنے کے ہولناک جرائم کی مذمت کرتے ہوئے دنیا کے بڑے ممالک کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام اور مزاحمت کے محاذ کے رہنماؤں کو قتل کرنے اور ملکوں کی خودمختاری کو پامال کر کے درحقیقت خطے کے حالات کو مزید نازک بنانے اور اسے لاتعداد سانحات سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
آیت اللہ سیستانی نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ فلسطین کے بے گناہ لوگوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے اقدامات کریں اور اس مظلوم قوم کی مدد کریں۔