اردن کے کھلاڑی کا اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار

اردن کے ایک کھلاڑی نے بلغاریہ میں عالمی چمپئین شپ کے موقع پر اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ 

فاران: خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کے قومی سٹار اور تائیکو انڈو کے ٹیم کے ممبرمیاسار دھہمشہ نے اس وقت کھیل میں حصہ لینے سے انکار کر دیا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کے مقابل اسرائیلی کھلاڑی ہے۔

دو ماہ پہلے اردن ہی کے ایک کھلاڑی ایاس الزمرنے عالمی سطح کے مقابلے میں اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تھا، یہ عالمی نوعیت کے مقابلے دبئی میں ہو رہے تھے۔

دبئی کے ان مقابلوں میں عرب اتھلیٹس نے اسرائیلی کھاڑیوں کے کے ساتھ مقابلے سے انکار کر دیا تھا تاکہ عرب دنیا میں اسرائیل کے ساتھ ‘نارملائزیشن’ کے عمل کو رد کر سکیں۔