اسرائیلی جیلوں میں سینکڑوں قیدی بیمار ہیں
فاران: فلسطینی قیدیوں اور حریت پسندوں کے امور کی کمیٹی کے تحقیقی شعبے کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں 600 سے زائد بیمار قیدی ہیں، جن میں سے درجنوں کو کینسر جیسی خطرناک بیماری ہے۔
فلسطینی قیدیوں اور حریت پسندوں کے امور کی کمیٹی کے شعبہ ریسرچ کے سربراہ عبدالناصر فروانہ نے کہا، “اسرائیلی جیلوں میں 600 سے زائد فلسطینی قیدی بیمار ہیں۔”
المیادین کے مطابق، انہوں نے بتایا کہ درجنوں افراد دل کی بیماری، گردے کی خرابی اور کینسر جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہیں، یا مفلوج ہیں، اور ان میں سے کچھ دوسروں کی مدد کے بغیر پاخانے تک جانے کے قابل بھی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن میں بیماریاں پیدا ہو گئی ہیں اور ان کی بیماریوں کو تشخیص دیا جا چکا ہے لیکن اگر قیدیوں کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جائیں تو معلوم ہو گا کہ قیدیوں کی اکثریت بیمار ہے۔
اس حوالے سے فلسطینی قیدیوں کے امور کی کمیٹی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ کینسر کے مرض میں مبتلا قیدی “ناصر ابو حمید” کی جسمانی حالت تشویشناک ہے اور وہ کومہ میں ہیں۔
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد 4500 کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے جن میں 40 خواتین، 170 بچے اور 380 بغیر کسی الزام کے زیر حراست ہیں۔
عمر قید کی سزا پانے والے 543 قیدی ہیں اور بیمار قیدیوں کی تعداد 700 ہے جن میں سے 300 خطرناک اور طولانی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
تبصرہ کریں