اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی جنگ کی تیاری میں مصروف

اسرائیلی جیلوں میں مقید قیدی اپنے حقوق کے حصول کے لیے ایک ایسی جنگ کی تیاری کر رہے ہیں، جو 2004 کے بعد سب سے بڑی ہے۔

فاران: فلسطینی قیدیوں اور آزادی پسندوں کے امور کی کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں میں ایک جامع ہڑتال کی تیاری کر رہے ہیں۔ ہڑتال جمعہ کو شروع ہونے والی ہے۔

العالم کے مطابق فلسطینی قیدیوں اور آزادی پسندوں کے امور کی کمیٹی کے سربراہ ‘قدری ابوبکر’ نے اس بات پر زور دیا کہ ہڑتال سے متعلق خبروں کی پیروی اور کوریج کے لیے ایک خصوصی قانونی اور میڈیا ٹیم تشکیل دی جائے گی ۔

اس سے قبل فلسطینی کلب العسیر نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں مقید قیدی اپنے حقوق کے حصول کے لیے ایک ایسی جنگ کی تیاری کر رہے ہیں، جو 2004 کے بعد سب سے بڑی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ ہڑتال 4,400 قیدیوں کی شرکت کے ساتھ شروع ہو گی، جو چاہتے ہیں کہ فریڈم ٹنل کے آپریشن سے پہلے کی صورتحال واپس آ جائے۔