اسرائیلی حملے میں دو شامی بچے شہید

اسرائیلی فوج نے 2 شامی بچوں کو شہید کر دیا۔

فاران: لبنانی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کے جنوب میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں شامی شہریت کے حامل 2 بچے شہید ہو گئے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این آئی نے جمعے کی دوپہر کو اعلان کیا کہ جنوبی لبنان کے علاقے “النجاریہ” پر آج صبح اسرائیلی جنگی طیاورں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے دو شامی بچے شہید ہو گئے ہیں۔

آج صبح 2006 کے بعد پہلی بار اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے النجاریہ اور الزہرانی علاقوں پر حملہ کیا۔

اس حملے کے چند گھنٹے بعد میڈیا نے اطلاع دی کہ اس حملے کے جواب میں لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع “عین زییتم” بیس پر بھاری میزائلوں سے حملہ کیا۔