اسرائیلی عسکری ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر حیفا کے ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔

فاران: ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر حیفا کے ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے کی تلاش جاری ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی شام دیر گئے ایک ہیلی کاپٹر شمالی اسرائیل کے ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا اور ہنگامی عملہ جہاز میں سوار چند مسافروں کو بچانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

بعض خبری ذرائع نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کی اطلاع کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اپنی ملاقات ادھوری چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔