اسرائیلی عہدیدار کا حال ہی میں مصر کا خفیہ دورہ

فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کی سرگرمیوں کے رابطہ کار میجر جنرل غسان علیان نے حال ہی میں خفیہ طور پر مصری دارالحکومت قاہرہ کا دورہ کیا۔

فاران: اتوار کو اسرائیلی آرمی ریڈیو نے انکشاف کیا کہ نام نہاد فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کی سرگرمیوں کے رابطہ کار میجر جنرل غسان علیان نے حال ہی میں خفیہ طور پر مصری دارالحکومت قاہرہ کا دورہ کیا۔

ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ علیان کا قاہرہ کا دورہ رمضان کے مہینے میں سیکیورٹی خطرات میں اضافے کے خدشے کے تناظر میں آیا ہے جس میں قابض اسرائیل اور آباد کاروں کے جرائم پر فلسطینیوں کے عوامی غصے میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ علیان نے مصری انٹیلی جنس سروس کے سینیر حکام سے ملاقات کی اور ان سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242