اسرائیلی فوجی کی گاڑی کی زد میں آنے کے بعد ایک بزرگ فلسطینی شہید
فاران :ایک معمر فلسطینی جسے حال ہی میں مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی گاڑی نے ٹکر مار دی تھی شدید زخمی ہو کر شہید ہو گیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے آج (پیر) صبح المیزان اسپتال میں 75 سالہ سلیمان الھذالین کی شہادت کا اعلان کیا۔
شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق چند روز قبل الخلیل کے جنوب میں ام الخیر گاؤں کے دروازے پر صہیونی فوجی گاڑی نے اسے ٹکر مار دی تھی۔
اسے سر، سینے اور پیٹ میں شدید چوٹیں آئیں اور اسے علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔
گزشتہ ہفتے اسرائیلی فورسز نے رام اللہ کے شمال میں واقع گاؤں جلجلیا سے 80 سالہ عمر عبدالمجید اسعد کو گرفتار کیا اور اس کے ساتھ ناروا سلوک اور تشدد کے بعد اس معمر فلسطینی کو شہید کر دیا۔
فلسطینی ایلچی ریاض المنصور نے اقوام متحدہ کے حکام کے نام ایک خط میں مظلوم فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر احتجاج کیا ہے۔
تبصرہ کریں