اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں فلسطینیوں کے تین مکان مسمار
فاران؛ کل بروز منگل قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے مغرب میں واقع گاؤں الولجہ میں فلسطینیوں کے تین مکانات تعمیراتی اجازت نامہ نہ ہونے کی آڑ میں مسمار کردیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ نشانہ بنائے گئے تین مکانات “عین جویزہ” کے علاقے میں واقع ہیں اور ہر ایک کا رقبہ تقریباً 80 مربع میٹر ہے۔ ان کا تعلق دو بھائیوں طارق نصر ابو التین ، احمد التین اور ان کے بھتیجے محمد حسین ابو التین کے ہیں۔
ذرائع نے عندیہ دیا کہ قابض فوج نے اس سے قبل اسی علاقے میں طارق ابو التین کے گھر کو مسمار کر کے دوبارہ تعمیر کیا تھا۔
“عین جویزہ” کا علاقہ برسوں سے آباد کاری کے حملے کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ قابض فوج کی طرف سے درجنوں مکانات کو مسمار کرنے اور فلسطینیوں کو تعمیر سے روکنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔
تبصرہ کریں