اسرائیلی فوج نے قلندیہ چوکی پر فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کردیا

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا چوکی پر ہفتے کی صبح فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور ایک صہیونی فوجی زخمی ہوگیا۔

فاران: مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا چوکی پر ہفتے کی صبح فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور ایک صہیونی فوجی زخمی ہوگیا۔

عبرانی چینل ریسیٹ کان کے مطابق ایک فلسطینی مغربی کنارے کی جانب سے چوکی پر پہنچا اور وہاں موجود اسرائیلی سکیورٹی گارڈز (قابض فوجیوں) پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان میں سے ایک اسرائیلی  فوجی معمولی زخمی ہوا۔

چینل نے بتایا کہ اس جگہ پر موجود سکیورٹی گارڈز نے فلسطینی پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔

قابض فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ تقریباً 02:40 پر ایک فلسطینی قلندیہ چوکی پر پہنچا اور وہاں موجود فوجیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حملہ کرنےوالے فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا جس کے بعد اس کے قبضے سے M-16 رائفل ملی ہے۔