اسرائیلی فوج کا بیت المقدس میں فلسطینی ماں بیٹی پر تشدد، بیٹی گرفتار

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے 28 سالہ نادین السعو کو مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے سے گرفتار کیا۔

فاران: بدھ کی شام قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح محلے سے ایک فلسطینی خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد کے بعد لڑکی کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے 28 سالہ نادین السعو کو مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے سے گرفتار کیا۔

نادین السعو کی والدہ نے بتایا کہ قابض فوج نے اس پر، ان کی بیٹی پر اور القدس میں سماجی کارکن  محمد ابو الحمص پر حملہ کیا اور ان پر زہرلی گیس کی شیلنگ کی۔ اس کے بعد ان کی بیٹی کو گرفتار کرکے مسکوبیہ نامی بدنام زمانہ حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

یہ گرفتاری شیخ جراح کے لوگوں کی طرف سے سالم خاندان کے گھر کے باہر منعقدہ افطار پارٹی کے دوران عمل میں لائی گئی۔

اسی تناظر میں آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس  کے ایک میٹرو ٹرین اسٹیشن پر مقامی فلسطینیوں پر حملہ کیا۔