اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں میں 4 فلسطینی گرفتار

منگل کو روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ "تاریخ  میں یہودیوں اور نازیوں کے درمیان تعاون کی المناک مثالیں موجود ہیں۔"

فاران: قابض اسرائیلی فوج نے کل منگل کے روز غرب اردن کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں سابق اسیران سمیت چار فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں مختلف دیہات اور قصبوں میں اسرائیلی فوج نے کریک ڈاؤٌن مہم جاری رکھی۔ تلاشی کے دوران یامون کے مقام سے سابق اسیر سمیت تین فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج جنین میں تلاشی کے دوران سابق اسیر ماھر خمایسہ منیر خمایسہ اور راید صلاح ابوحسن کو ان کے گھروں سے گرفتار کیا۔

نابلس میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران سابق اسیر عبدالرحمان ولید داؤد صالح کو  گرفتار کیا۔

گرفتار کیے گئے تمام فلسطینیوں کو تفتیش کے لیے حراستی مراکزمنتقل کردیا گیا ہے۔