اسرائیلی وزیر جنگ نے مغربی کنارے میں فوج کو آمادہ باش رہنے کا حکم دے دیا
فاران: فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کارروائیوں میں شدت آنے کے بعد اسرائیلی وزیر جنگ نے پورے مغربی کنارے میں چوکیوں اور گزرگاہوں سمیت فوج کے دستوں کو آمادہ باش رہنے کی ہدایات دے دیں۔
رپورٹ کے مطابق آج پیر کی صبح 16 سالہ فلسطینی نوجوان محمد نضال یونس موسیٰ نے ایک بہادرانہ کارروائی میں کار میں سوار ایک اسرائیلی فوجی کو اوورٹیک کر کے شدید زخمی کردیا۔
اس نوجوان کو بالآخر اسرائیلی غاصبوں نے گولی مار کر شہید کر دیا۔
گانٹز نے آپریشن کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان اپنے والد کی گاڑی میں سوار تھا اور اس نے تلکرم کے قریب ایک چوکی پر 90 کلومیٹر کی رفتار سے ایک اسرائیلی فوجی کا پیچھا کیا۔
تبصرہ کریں