اسرائیلی پولیس کے کمانڈر کا مراکش دورہ

ایک بیان میں قابض پولیس نے کہا کہ اسرائیلی پولیس کے کمشنر جنرل انسپکٹر یاکوف شبتائی، اسرائیلی پولیس کمشنر کے پہلے سرکاری دورے پر مراکش روانہ ہوئے۔

فاران: کل سوموار کو اسرائیلی پولیس کے کمانڈر یاکوف شبتائی 5 روزہ دورے پر مراکش پہنچے جس کے دوران وہ مراکش کی پولیس اور “تل ابیب” کے درمیان فیلڈ اور انٹیلی جنس تعاون کو مضبوط بنانے پر بات کریں گے

شبتائی کا دورہ متحدہ عرب امارات کے دورے کے چند ماہ بعد آیا ہے۔ قبل ازیں وہ “ابوظبی” کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے اقدامات کو بڑھانے کے لیے امارات کا دورہ کرچکے ہیں۔ایک بیان میں قابض پولیس نے کہا کہ اسرائیلی پولیس کے کمشنر جنرل انسپکٹر یاکوف شبتائی، اسرائیلی پولیس کمشنر کے پہلے سرکاری دورے پر مراکش روانہ ہوئے۔
انہوں نے اس دورے کو “تاریخی” قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ کمشنر سے توقع ہے کہ وہ یہودی برادری اور اس کے اداروں کا دورہ کریں گے اور وہ مراکش کے بادشاہوں اور سلطانوں کی تدفین کی جگہ پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔قابض فوج کے چیف آف اسٹاف “آویو کوچاوی” نے گذشتہ ماہ مراکش کا دورہ کیا تھا جس کے بعد وزیر انصاف “جدعون ساعر ” نے مراکش کا دورہ کیا۔

10 دسمبر 2020 کو اسرائیل اور مراکش اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا کہ جو 2000 میں دوسری فلسطینی انتفاضہ کے پھوٹ پڑنے کے بعد منجمد ہو گئے تھے۔