اسرائیلی ہتھکنڈوں کے خاتمے تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی: سید حسن نصر اللہ

سید حسن نصر اللہ نے زور دیا کہ "ہماری چوکسی اور تیاری اسرائیلی ہتھکنڈوں کے خاتمے تک برقرار رہے گی اور یہی بات فلسطینی مزاحمت پر بھی لاگو ہوتی ہے۔"

فاران: لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے منگل کو ایک اسرائیلی پیغام کا انکشاف کیا جو انہیں قابض فوج نے پیر کے روز شروع کی گئی فوجی مشقوں کے بارے میں موصول ہوا۔

حسن نصر اللہ نے ایک تقریر میں کہا کہ “یوم قدس کی تقریر کے بعد مجھے سفارتی چینلوں سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کا لبنان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔”

لیکن انہوں نے زور دیا کہ “ہماری چوکسی اور تیاری اسرائیلی ہتھکنڈوں کے خاتمے تک برقرار رہے گی اور یہی بات فلسطینی مزاحمت پر بھی لاگو ہوتی ہے۔”

نصراللہ نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ  جماعت کے جنگجو اسرائیلی ہتھکنڈوں کے دوران متحرک ہوں گے۔ کسی بھی اسرائیلی حملے کے لیے ہمیں تیار رہنا ہوگا۔