اسرائیل اندرونی طور پر بہت کمزور ہو چکا ہے: اسرائیلی کمانڈر کا اعتراف
فاران: اسرائیل کے کمزور اور حصے بخرے ہونے کے بارے میں اس سے قبل کئی بیانات سامنے آئے تھے جنہیں امریکہ اور خود اسرائیل کے حکام نے میڈیا وار کا نام دیا تھا تاہم اب اسرائیل کے فوجی افسر اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ اسرائیل اندر سے بہت کمزور ہو چکا ہے۔
صیہونی فضائیہ کے کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ اندرونی انتشار اور عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے اسرائیلی فوج کو کافی نقصان پہنچا ہے اور وہ اندر سے کمزور ہو گئی ہے۔
صیہونی فوج کے ریزرو فورس کے ہزاروں افسران اور فوجیوں نے حکومت کے لئے اپنی خدمات روک دی ہیں اور کہا ہے کہ وہ موجودہ اسرائیلی حکومت کے لئے کام نہیں کریں گے۔
صیہونی فضائیہ کے اعلیٰ افسر تومر بار نے کہا ہے کہ حالیہ انتشار سے سب سے زیادہ اسرائیلی فضائیہ کو نقصان پہنچا ہے۔
تومر بار نے بن یامین نیتن یاہو کے عدالتی قوانین میں تبدیلی کے پروگرام کی بابت ایک بار پھر انتباہ دیا ہے۔
یاد رہے کہ عدالتی اصلاحات کے تعلق سے صیہونیوں کے اندرونی اختلافات اور خلفشار کا اثر صیہونی فوج پر پڑا ہے۔
تبصرہ کریں