اسرائیل بدعنوانی کے عالمی انڈیکس میں مسلسل تنزلی کا شکار

عالمی انسداد بدعنوانی تنظیم کے مطابق اسرائیل کا کرپشن میں درجہ 59 پر آگیا ہے جو پہلی بار ہے کہ اس نے موجودہ انڈیکس میں 60 سے کم اسکور حاصل کیا ہے۔ اس کے باوجود اسرائیل کا شمار دنیا کے کرپٹ ترین ممالک میں ہوتا ہے.

فاران؛ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بدھ 26 جنوری 2022 کو اسرائیلی اخبار “دی یروشلم پوسٹ” کی شائع کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 2021 کے بدعنوانی پرسیپشن انڈیکس میں اسرائیل کو 180 ممالک میں 36 ویں نمبر پر رکھا ہے۔

تنظیم کے مطابق عالمی انسداد بدعنوانی تنظیم کے مطابق اسرائیل کا کرپشن میں درجہ 59 پر آگیا ہے جو پہلی بار ہے کہ اس نے موجودہ انڈیکس میں 60 سے کم اسکور حاصل کیا ہے۔ اس کے باوجود اسرائیل کا شمار دنیا کے کرپٹ ترین ممالک میں ہوتا ہے کیونکہ کسی بھی ملک میں کرپشن کا اسکور 50 فی صد سے زیادہ ہونے سے یہ پتا چلتا ہے کہ یہ ملک پرلے درجے کے بدعنوانی ملکوں میں شامل ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں متحدہ عرب امارات اور قطر اسرائیل سے اوپر ہیں اور جنوبی سوڈان، شام، وینزویلا، یمن، شمالی کوریا اور افغانستان سب سے نچلی سطح پر آئے۔

ادارے میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ نیلی آراد نے خبردار کیا کہ عالمی درجہ بندی میں اسرائیل کی پوزیشن “بہت خطرناک ہے خاص طور پر کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے اس دور میں یہ خطرناک ہے۔ اس کے لیے زیادہ شفافیت کی ضرورت ہے۔

اراد نے مزید کہا کہ انڈیکس میں اسرائیل کی پست پوزیشن بدعنوانی اور بدعنوان ریاست کی شبیہ میں بگاڑ کی انتباہی علامت ہے۔