اسرائیل نے جنوبی الخلیل میں چار کنوئیں مسمار کردیے

قابض اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا کے مقام پر فلسطینیوں کے میٹھے پانے کے چار کنوئیں مسمار کردیے۔ یہ چاروں کنوئیں خلۃ الضبع ریزرو میں موجود تھے۔

فاران؛ قابض اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا کے مقام پر فلسطینیوں کے میٹھے پانے کے چار کنوئیں مسمار کردیے۔ یہ چاروں کنوئیں خلۃ الضبع ریزرو میں موجود تھے۔

مقامی سماجی کارکن راتب الجبور نے بتایا کہ یہودی آباد کارون نے خلہ الضبع پر دھاوا بولا اور وہاں پر موجود حمامدہ، بابسہ اور العمور خاندانوں کی ملکیتی اراضی میں موجود پانی کے چار کنوئیں مسمار کردیے۔

راتب الجبور نے بتایا کہ قابض اسرائیلی حکام نے خلہ الضبع کے مقام پر فلسطینیوں کی 400 دونم قبضے کے لیے ہموار کی جس پر یہودی آباد کاروں کے لیے تعمیراتی منصوبوں پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔