اسرائیل نے حماس کی طاقت کا اعتراف کر ہی لیا
صیہونی حکومت کی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ سے صیہونی قیدیوں کی واپسی بتدریج مشکل ہوتی جائے گی مگر یہ کہ حماس کے ساتھ کوئی سمجھوتہ طے پا جائے۔
فاران: ارنا نے صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف ہرتزی ہالیوی نے غزہ میں صیہونی حکومت کے قیدیوں کی فیملیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا کہ غزہ سے صیہونی قیدیوں کی واپسی وقت گذرنے کے ساتھ مزید پیچیدہ اور مشکل ہوتی جائے گی ۔
انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی فوج کو غزہ میں صیہونی قیدیوں کے بارے میں اطلاعات اکٹھا کرنے کی راہ میں کافی زیادہ مسائل کا سامنا ہے۔
صیہونی حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ جب تک ہم غزہ میں حماس کے ساتھ کسی اتفاق رائے تک نہيں پہنچ جاتے اس وقت تک انھیں واپس لانے کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لائيں گے۔
ہالیوی نے غزہ میں صیہونی قیدیوں کی فیملیوں کے نمائندوں سے غزہ کی جنگ ختم ہونے کی تاریخ کے بارے میں کہا کہ جنگ ختم ہونے کا وقت معلوم نہيں ہے. انھوں نے کہا کہ صیہونی فوج ابھی اپنے مقصد سے کافی دور ہے ۔
تبصرہ کریں