اسرائیل نے غزہ میں ’پیشنٹ فرینڈز ہسپتال‘دوبارہ تباہ کر دیا

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ شہر میں واقع ’پیشنٹ فرینڈز ہسپتال‘ کو چند ماہ کے بعد دوبارہ بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔

فاران: اسرائیلی قابض فوج نے غزہ شہر میں واقع ’پیشنٹ فرینڈز ہسپتال‘ کو چند ماہ کے بعد دوبارہ بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔ یہ ہسپتال غزہ کے پرانے اور مشہور طبی مراکز میں سے ایک ہے جب قابض افواج نے غزہ کی پٹی کے خلاف زمینی جارحیت شروع کی تب بھی اسے بمباری سے نشانہ بنایا تھا لیکن مقامی کوششوں سےاسے بحال کرکے دوبارہ بحال کردیا گیا تھا تاہم قابض افواج نے اسے بحال کرنے اور اسے ختم کرنے کے لیے دوبارہ اس پر حملہ کردیا۔

قابض افواج نے غزہ کی پٹی میں صحت کے شعبے کو خاص طور پر اس کے شمالی علاقوں میں نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جہاں انہوں نے غزہ پر وحشیانہ جنگ کے آغاز کے بعد سے بہت سے ہسپتالوں، کلینکوں اور طبی مراکز کو تباہ کیا ہے۔ بتاہ ہونے والے ہسپتالوں میں الشفاء ہسپتال جو کہ غزہ کی پٹی کا سب سے بڑا طبی مرکز ہے شامل ہے۔ اس کے علاوہ بیت حنون اور کمال ہسپتالوں کے علاوہ، انڈونیشیائی ہسپتالوں سمیت درجنوں صحت کو تباہ کیا گیا۔

جمعہ کے روز قابض افواج غزہ شہر کے جنوب مغرب میں صنعتی اور یونیورسٹی کے علاقے سے جزوی طور پر پسپا ہوگئی جہاں گھروں اور سڑکوں پر بڑی تعداد میں لاشوں کی موجودگی کا پتا چلا ہے۔