اسرائیل پر یمن کے میزائلی حملے پر حزب اللہ کا دلچسپ تبصرہ

حزب اللہ لبنان نے اتوار کو تل ابیب کے خلاف یمن کے میزائلی حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ اس حملے نے صیہونی حکومت کی کمزوری و ناتوانی کو ثابت کردیا ہے۔
فاران: الجزیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے خلاف یمن کی مسلح افواج کے مثالی میزائلی حملے کو سراہا ہے اور تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ نہایت دقت و باریکی سے انجام پانے والا یہ حملہ پیچیدہ عسکری حالات میں اپنے ہدف کو ٹھیک طرح سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہا اور تمام میدانوں میں عارضی صیہونی حکومت کی کمزوری و ناتوانی کو ثابت کر دیا۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں زور دے کر کہا کہ یہ شجاعانہ فیصلہ جو یمن کی محترم قیادت نے کیا وہ تمام استقامتی محاذوں پر استقامتی محاذ کے عمومی اور متحدہ موقف کی حقیقی تعبیر ہے کہ فلسطین کی مظلوم قوم اور شجاع استقامت کی حمایت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک نسل کشی اور صیہونی جرائم کا سلسلہ بند نہيں ہو جاتا ۔