اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والے کھلاڑی کا کویتی پارلیمنٹ میں استقبال
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کھیلوں کے میدان میں اسرائیلی ریاست کا بائیکاٹ کرنے والے کویتی کھلاڑی کا وطن واپسی پر کویتی پارلیمنٹ کی طرف سے استقبال کیا گیا۔
جمعرات کو کویتی پارلیمنٹ نے ٹینس کھلاڑی محمد العوضی کو بین الاقوامی ٹینس چیمپئن شپ میں صہیونی کھلاڑی کا مقابلہ کرنے سے انکار کرنے پر اعزاز سے نوازا جو حال ہی میں امارت دبئی میں منعقد ہوئی تھی۔
کویتی پارلیمنٹ کے رکن اور کویتی پارلیمنٹ کے دفتر کے مبصر نمائندے اسامہ الشاہین نے اپنے ملک کے کھلاڑی کا استقبال کیا۔ اس کے علاوہ کھیلوں میں غاصب صہیونی ریاست کے کھلاڑیوں کے مقابلوں کا بائیکاٹ کرنے پر ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی اور العوضی کی تکریم کی گئی۔
الشاھین نے کہا کہ العوضی نے جو کچھ کیا اس سے اس کی اچھی پرورش اور تعلیم اور فلسطینی کاز کے بارے میں نوجوانوں اور عام کویتی عوام کی بیداری، اتفاق، غاصب صہیونی ریاست کی طرف سے انسانیت کے خلاف جرائم کے خلاف اس کی مثبت سوچ کا نتیجہ ہے۔
کویتی رکن پارلیمنٹ نے غاصب صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے حوالے سے العوضی کے موقف کی تعریف کی۔ ساتھ ہی ساتھ اپنے کھیلوں کے کیریئر کے لیے ان کی حمایت پر زور دیا۔
تبصرہ کریں