اسرائیل کا فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات مسماری کا فیصلہ
کل اتوار کو اسرائیلی قابض حکام نے بیت المقدس، الخلیل اور رام اللہ میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے فیصلوں، مسماری کے نوٹیفکیشن، رہائشی عمارتوں، گھروں اور سہولیات پر تعمیرات اور کام روکنے کا اعلان کیا ہے۔
القدس میں قابض حکام نے مسجد الاقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان میں ایک رہائشی عمارت کو منہدم کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔
“وفا” کے مطابق مقامی ذرائع کے حوالے سےمعلوم ہوا ہے کہ قابض حکام نے سلوان میں الرجبی خاندان کے لیے ایک رہائشی عمارت کو منہدم کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔ یہ مکان تیس سال سے ان کی ملکیت میں ہے۔
الخلیل میں اسرائیلی قابض افواج نے اتوار کوشہر کے جنوب میں 11 گھروں اور تنصیبات میں کام اور تعمیرات روکنے کے نوٹس جاری کیے۔
مقامی ذرائع نے ہمارے رپورٹر کو بتایا کہ قابض فوج نے یطا قصبے کے مشرق میں واقع صحرائے بدوین کے علاقے “زوی الدین” پر دھاوا بولا اور انہیں چار گھروں کے مالکان ناصر الاتیمین، ابراہیم مفلح الاتیمین۔ ، فایز الاتیمین اور عبدالرحمن الایتمین کو کام سے روک دیا۔













تبصرہ کریں