اسرائیل کو سخت سزا پر مبنی رہبر انقلاب کے فرمان پر اس حکم پر عمل درآمد ہو گا؛ بریگیڈیئر جنرل فدوی

سپاہ پاسداران کے نائب کمانڈر نے کہا: صہیونی ریاست کو سزا ضرور دی جائے گی / یحییٰ سنوار کا انتخاب شہید ہنیہ کا مشن اور مقاومت کا راستہ جاری رکھنے کا اعلان ہے

فاران: سپاہ پاسداران کے نائب کمانڈر نے کہا: صہیونی ریاست کو سزا ضرور دی جائے گی / یحییٰ سنوار کا انتخاب شہید ہنیہ کا مشن اور مقاومت کا راستہ جاری رکھنے کا اعلان ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے کہا: اسرائیل کو سخت سزا دینے اور شہید اسماعیل کے خون کا بدلہ لینے پر مبنی رہبر انقلاب اسلامی کا فرمان بالکل واضح اور دوٹوک ہے۔

بریگیڈیئر جنرل فدوی نے لبنانی چینل المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کے احکامات پر بہترین انداز سے عمل درآمد کیا جائے گا کیونکہ یہ فی الوقت ایران کی پہلی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے یحییٰ سنوار کے شہید ہنیہ کے جانشین کے طور پر انتخاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سنوار کے انتخاب کا مطلب یہ ہے کہ حماس کا آغاز کردہ مقاومتی مشن آخر تک جاری رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔