اسرائیل کی پہلی بار’ایکسپو دبئی نمائش‘ میں اعلانیہ شرکت

اماراتی وزارت خارجہ کے شعبہ اسرائیل اور اسرائیلی وزارت خارجہ کی نگرانی کے شعبے کی طرف سےعربی اور عبرانی زبانوں میں’کل کی طرف‘ کا سلوگن اختیار کیا گیا ہے۔

فاران؛ متحدہ عرب امارات اور اسرئیلی ریاست کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے صہیونی ریاست نے ایکسپو 2020ء جو کرونا کی وجہ سے سال 2022ء میں منعقد ہو رہی ہے میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیل کی ایکسپو دبئی میں پہلی اعلانیہ شرکت ہوگی۔

اماراتی وزارت خارجہ کے شعبہ اسرائیل اور اسرائیلی وزارت خارجہ کی نگرانی کے شعبے کی طرف سےعربی اور عبرانی زبانوں میں’کل کی طرف‘ کا سلوگن اختیار کیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گنیٹز کے مطابق اسرائیلی پویلین ہمارے درمیان مشترکہ عناصر سے بنایا گیا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ہم کتنے ملتے جلتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئےکہا کہ مثال کے طور پر جس ریت پر ہم کھڑے ہیں وہ ریت کے ٹیلوں کی علامت ہے۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کا جغرافیہ بہت ملتا جلتا ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسرائیل کے ایک سینیر عہدیدار مناحیم گانٹز کا کہنا ہے کہ ہم اس بار بہت خوش ہیں کہ ہمیں پہلی بار ایکسپو دبئی جیسی عالمی نمائش میں شرکت کا موقع مل رہا ہے۔ ہم مشرق وسطیٰ کے اس بے مثال ایونٹ میں پہلی بار شرکت کررہے ہیں۔