اسرائیل کے حصے بخرے ہونے کی آواز سنائی دے رہی ہے

بسیج کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حصے بخرے ہونے کی آواز سنائی دے رہی ہے۔

فاران: اسلامی جمہوریہ ایران کی عوامی رضا کار فورس بسیج کے سربراہ غلام رضا سلیمانی نے اہواز شہر میں بسیج کے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم سمجھتے تھے کہ ایران کا اسلامی انقلاب صرف منحوس شاہی حکومت کے خاتمے کا باعث بنے گا تاہم آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ تسلط پسند نظام اور قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت علاقے سے فرار کر رہی ہے۔

انہوں نے مقدس دفاع کو استقامتی محاذ کا اہم محور قرار دیتے ہوئے کہا کہ بسیج کی ایثار و قربانی اور جہاد وص شہادت کے جذبے اور اسی طرح اسلامی انقلاب کے رہنماوں کے حکم پر لبیک کہنے کی وجہ سے آج ہم بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے گرنے کی آواز سن رہے ہیں۔