اسرائیل کے خلاف 7 اکتوبر جیسی کارروائی اس بار غرب اردن سے ہو گی؟

صیہونی حکومت کے وزیرخارجہ نے غرب اردن کو خالی کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
فاران: صیہونی حکومت کے وزير خارجہ یسرائیل کاتس نے کہا ہے کہ غرب اردن میں موجود خطرات کا بھی غزہ پٹی کی طرح ہی مقابلہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ غرب اردن کو عارضی طور پر خالی کرا لینا چاہیے ، یہ ایک ایسی جنگ ہے جو ہر چیز کے خلاف ہے۔
کاتس نے دعوی کیا کہ ایران کی کوشش ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف غزہ اور لبنان کی طرح کا دہشتگردی کا ایک محاذ غرب اردن میں کھولا جائے۔
غرب اردن میں صیہونیت مخالف کارروائیوں میں اضافے کے باعث غاصب صیہونی حکومت کو اس بات کی سخت تشویش لاحق ہوگئی ہے کہ کہیں اس کے خلاف سات اکتوبر جیسی کارروائی اس بار غرب اردن سے نہ دہرائی جائے۔