اسرائیل کے ساتھ کھیلوں کے بائیکاٹ پرکویتی کھلاڑی کو حماس کا خراج تحسین
فاران: اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے نوجوان کویتی کھلاڑی محمد العوضی کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ میں صیہونی کھلاڑی کا مقابلہ کرنے سے انکار کرنے کے بعد ان کے موقف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک پریس بیان میں کہا کہ کھلاڑی محمد العوضی کے بارے میں عربوں کا یہ مستند موقف قوم کے ضمیر کے مطابق ہے۔ اور یہ اعزاز اور فخر کی بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کویت کے کھلاڑی کا مقام، کویتی عوام، امیرکویت، حکومت اور عوام کے اعلیٰ قومی موقف کی عکاسی کرتا ہے۔ کویتی کھلاڑی کا صیہونی ریاست کے ساتھ کھیلوں سے انکار فلسطینی کاز کی فتح ہے۔
کویتی پلیٹ فارمز اور کارکنوں نے کویت کی ابھرتے ہوئے کویتی کھلاڑی محمد العوضی کو اسرائیلی کھلاڑی کا سامنا کرنے سےانکار کے بعد ان کے جرات مندانہ موقف کی تعریف کی۔
سوشل میڈیا پر شہریوں نے “شکریہ، ہیرو” کے الفاظ میں اسے خراج تحسین پیش کیا۔ العوضی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرتصویر کوبھی غیرمعمولی طورپر پسند کیا گیا اور اسے شیئر کیا گیا۔
سماجی کارکنوں نے العوضی پلیئر اور ریاست کویت میں اس شاندار اقدام پر فخر کی تجدید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ العوضی مردانگی کے معانی کو ابھارتا ہے اور اس کے بچوں کے دلوں میں مستقل کومحفوظ رکھتا ہے۔
تبصرہ کریں