اسماعیل ہنیہ کا قتل اقوام متحدہ کے چارٹر کی توہین ہے: چین

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا ایران میں بہیمانہ قتل اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

فاران: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا ایران میں بہیمانہ قتل اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق یہ بات چینی وزیر نے اپنے  مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے فون پر گفتگو میں کہی۔

چینی وزیر نے تہران میں ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قتل نے خطے کی صورتحال کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی اور مغربی ممالک کی اندھی حمایت اورمدد سے اسرائیل کی نازی ریاست نے7 اکتوبر سے غزہ پر وحشیانہ جارحیت شروع کی ہے، جس میں بڑے پیمانے پر تباہی اور مہلک قحط کےحالات پیدا کیے ہیں۔غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 131,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ 10,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔