اسماعیل ہنیہ کی فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی اہمیت پر تاکید
فاران: فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ تحریک حماس صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینیوں بالخصوص ہڑتال پر بیٹھے قیدیوں کی صورت حال پر نزدیک سے نظررکھے ہوئے ہے اور ان کی آزادی کے لئے لازمی اقدامات انجام دے رہی ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ تحریک حماس نے ریاض میں قید اس تحریک کے قیدیوں کی رہائی کے لئے گزشتہ دو دنوں کے دوران بہت سے ممالک سے ٹیلی فونی رابطہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک نے بارہا فلسطینی قیدیوں کی جلد سے جلد رہائی پرزوردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بالواسطہ مذاکرات کی ناکامی کے عامل صیہونی ہیں۔ چھے ستمبر کو جلبوع جیل سے چھے فلسطینی قیدیوں کے باہرنکلنے اور صیہونی حکومت کے سیکورٹی ڈھانچے کو سخت نقصان پہنچنے کے بعد اس حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف اقدامات سخت کردیئے ہیں۔
تبصرہ کریں