اسماعیل ہنیہ: ہم مقاومت کے پابند ہیں/ ہماری سرزمین میں غاصبوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے

اسماعیل ہنیہ نے صہیونی دشمن کے مقابلے میں زبردست اور طویل المدت استقامت دکھانے پر غزہ کے باشندوں کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ حماس اپنے عہد کی پابند ہے

فاران: اسلامی مقاومت تحریک “حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے حماس کے پینتیسویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا: حماس کی قیادت فلسطین کی آزادی تک مقاومت جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کا اعلان کرتی ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے صہیونی دشمن کے مقابلے میں زبردست اور طویل المدت استقامت دکھانے پر غزہ کے باشندوں کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ حماس اپنے عہد کی پابند ہے اور این بار پھر فلسطین کی آزادی تک جہاد و مقاومت جاری رکھنے کا تاکید کرتی ہے۔
انھوں نے مقاومت کے کمانڈروں اور فلسطینی عوام کو درود و سلام پیش کرتے ہوئے کہا: ہماری سرزمین اور مقدسات میں صہیونی دشمن کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔