اسکول میں پناہ لینے والے فلسطینی پناہ گزینوں پر غاصب اسرائیل کی بمباری
غزہ اور غرب اردن پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران صیہونی فوج کی دہشت گردی میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں ۔
فاران: فلسطین کی تحریک استقامت کے طوفان الاقصی آپریشن اور پھر فلسطین کے مظلوم عام شہریوں کے خلاف مختلف علاقوں پر مقبوضہ فلسطین کی جارح فوج کے فضائی حملے، گولہ باری اور وحشیانہ مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ ان جارحیتوں میں اکتالیس ہزار سے زائد فلسطینی عام شہری شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ کے مرکز میں النصیرات کیمپ میں ایک رہائشی مکان پر صیہونی فوج کے تازہ حملے میں نو افراد شہید اور پندرہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
پریس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ کے مشرق میں الزیتون کے علاقے میں، اس اسکول پر بھی حملہ کیا جس میں فلسطینی پناہ گزینوں نے پناہ لے رکھی تھی۔
مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے آج غرب اردن کے شہر نابلس کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا۔
تبصرہ کریں