الخلیل میں اسرائیلی فوج کے حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی
فاران: بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع العروب مہاجر کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران زہریلی اور آنسو گیس کے استعمال سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
العروب پناہ گزین کیمپ کی ہنگامی کمیٹی کے سربراہ عبدل حی جوابرا نے بتایا کہ قابض فوج نے کیمپ پر دھاوا بول دیا اور اس کے اندر فوجی رکاوٹیں کھڑی کیں جس سے لڑکوں اور قابض فوج کے درمیان تصادم ہوا۔ قابض فوجیوں نے فلسطینیوں پراشک آور گیس کی شیلنگ کی جس کے باعث درجنوں فلسطینی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
جوابرہ نے مزید کہا کہ قابض فوج نے گذشتہ رات کیمپ کے داخلی راستے پر واقع فوجی ٹاور پر آنسو گیس کے گولے داغنے کے لیے ایک پلیٹ فارم نصب کیا اور آج ان جھڑپوں کے دوران بڑے پیمانے پر گیس فائر کرنا شروع کر دی۔ جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ قابض فوج نے کیمپ کے اندر چوکیاں تعمیر کی ہیں۔
تبصرہ کریں