الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کے جرائم کا سلسلہ جاری

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے الخلیل کے جنوب میں دورا کے مغرب میں ایک زرعی کمرے کو مسمار کیا اور زیتون کے 15 درختوں کو اکھاڑ پھینکا۔

فاراں: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں منگل کی صبح سے اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے کی جانے والی نئی خلاف ورزیوں کا ایک سلسلہ دیکھنے میں آیا، جو کہ ایک زرعی کمرے کو مسمار کرنے، زیتون کے درختوں کو اکھاڑ پھینکنے اور زمینوں پر بلڈورز چڑھانے کے واقعات پر مشتمل تھا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے الخلیل کے جنوب میں دورا کے مغرب میں ایک زرعی کمرے کو مسمار کیا اور زیتون کے 15 درختوں کو اکھاڑ پھینکا۔

ذرائع نے کہا کہ قابض افواج نے فوجی کمک کے ساتھ دورا قصبے کے مغرب میں عین فارس کے علاقے میں ایک زرعی کمرے کو مسمار کر دیا۔ زیتون کے کئی درختوں کو اکھاڑ پھینکا اور ایک دونم زمین بلڈوز کر دی۔ یہ اراضی کسان خمیسہ خاندان کی ملکیت تھی۔