الیکزینڈر ڈوگن: بیت المقدس کسی ایک مذہب یا دین کے ماننے والوں کا نہیں ہے

یروشلم کسی ایک مذہب یا دین کے ماننے والوں کا نہیں ہے، یروشلم میں عیسائیوں، یہودیوں اور مسلمانوں سب کا حصہ ہے۔

فاران؛ روس کے معروف دانشور اور پوتین کے مشیر پروفیسر الیکزینڈر ڈوگن ( Aleksandr Dugin) جو گزشتہ چند سالوں سے ایران آمد و رفت کر رہے ہیں کے ساتھ بیت المقدس کے موضوع پر ایک مختصر گفتگو کی ہے جو قارئین کے لیے پیش کی جاتی ہے۔

سوال: مسئلہ قدس کی اہمیت اور اسے اسرائیلی دار الحکومت قرار دیے جانے کے فیصلے کے بارے میں کچھ بیان کریں گے؟
یروشلم کسی ایک مذہب یا دین کے ماننے والوں کا نہیں ہے، یروشلم میں عیسائیوں، یہودیوں اور مسلمانوں سب کا حصہ ہے۔ حضرت مسیح کو اسی مقام پر تختہ دار پر لٹکایا گیا مسلمانوں کے پیغمبر نے مسجد الاقصیٰ سے معراج حاصل کی لیکن اسرائیل جس کا اپنا کوئی ٹھکانا نہیں یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ یہ مقدس مقام اس کا دار الحکومت قرار دیا جائے، یہ غلط ہے۔

سوال: کیا روس نے فلسطین اور مظلوموں کی حمایت کے لیے کوئی اقدام کیا ہے؟
روس نے فلسطین کی کافی مدد کی ہے اور فلسطین کے عوام کی حمایت میں ہمہ جہت تعاون روس کی طرف سے ہمیشہ رہا ہے۔ روس نہ صرف فلسطین کی آزادی بلکہ اس میں جو تبدیلیاں بھی آتی ہیں انکے حوالے سے بھی دباؤ ڈالتا ہے اور فلسطین کی آزادی تو ہم سب کی خواہش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲