امریکا کا فلسطینی اتھارٹی کی معاشی مدد کرنے پر زور
فاران؛ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے قابض حکومت سے فلسطینی اتھارٹی کو درپیش معاشی بحران کے حل میں مدد کرنے پر زور دیا ہے۔
اسرائیلی ریڈیو رپورٹ کے مطابق امریکی عہدے داروں نے قابض حکومت سے فلسطینی اتھارٹی کے معاشی بحران کو حل کرنے میں مختلف ذرائع کے ذریعے مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، خاص طور پر ٹیکس محصولات میں کٹوتی کو کم کرنے کو کہا ہے۔
انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ امریکی اسسٹنٹ سکریٹری برائے برائے فلسطینی اسرائیل امورہادی عمرو نے خطے کے دورے کے موقع پر فلسطینی اتھارٹی خصوصا معاشی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال کے علاوہ کچھ معاشی منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے رابطے کیے ہیں جو ان رابطوں کا ایک اہم پہلو ہے۔
تبصرہ کریں