امریکہ نے لبنان پر حملے سے روکا؛ اسرائیل کا دعویٰ
فاران؛ پیر کے روز ایک اسرائیلی تجزیہ کار نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی حکومت کی انتظامیہ کو جنوبی لبنان پر سخت حملے شروع کرنے سے منع کیا تھا.
یونی بن منوچیم تجزیہ کار کے مطابق بائیڈن کی انتظامیہ نے جنوبی لبنان میں سخت ردعمل سے روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالا۔ اس کا مقصد ایران کی طرف سے ویانا میں ایٹمی مذاکرات کو نقصان پہنچانے سے بچانا تھا۔
یہ قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسرائیل اور لبنان کی حدود سرحدوں پر سخت کشیدگی دیکھی گئی ہے۔ گذشتہ دنوں حزب اللہ نے اسرائیل پر کئی راکٹ داغے جب کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر شدید بمباری کی۔
تبصرہ کریں