امریکہ کے رہائشی یہودیوں پر حملوں میں شدت آئی/ امریکی یہودی اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں: ٹرمپ!
فاران تجزیاتی ویب سائٹ: العربی الجدید نامی ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق، مذکورہ ادارے نے نڈیانا یونیورسٹی کے [بظاہر] یہودی پروفیسر آلوین روزنفیلڈ (Professor Alvin Rosenfeld) کے قلم سے ایک کالم شائع کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے:
– امریکہ میں سفید رنگت کے باشندوں کے بعض گروپ جو – سفیدفاموں کی برتری اور بالادستی کے خواہاں ہیں، – یہودیوں کے لئے بڑے خطرے کا ذریعہ سمجھے جاتے ہیں۔
– دائیں بازو کے امریکیوں کے اتحاد (Unite the Right) نے مورخہ 12 مئی سنہ 2017ع کو شارلوٹزویل، ورجینیا (Charlottesville, Virginia) میں احتجاجی مظاہرہ کیا جو ریاست ہائے متحدہ میں سب سے اہم یہودی مخالف مظاہروں میں سے ایک تھا۔ مظاہرین نے اس مظاہرے میں اپنے نعروں کے ضمن میں، امریکہ میں یہودیوں کے [بڑھتے ہوئے] اثر و رسوخ سے نمٹنے کا مطالبہ کیا۔
– امریکی یہودیوں کو نشانہ بنانے والے اور دائیں بازو کے امریکی گروپوں کی طرف سے کیے جانے والے سب سے خطرناک یہود دشمن علامتیں 27 اکتوبر 2018 کو پٹسبرگ، پنسلوانیا (Pittsburgh, Pennsylvania) میں کنیسٹ (یہودی عبادت گاہ) پر حملے سے نمایاں ہوئیں جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس کے بعد بھی اسی طرح کے کئی حملے ہوئے جن میں سے آخری حملہ مورخہ 19 اگست 2021ع کا حملہ تھا جو ڈینور، کولوراڈو (Denver, Colorado) میں انجام پایا جس کے نتیجے میں ایک یہودی طالبعلم ہلاک ہؤا۔
– مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں صہیونی ریاست کا فلسطینی دشمن رویہ یہودیوں پر حملوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اور صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ پر مسلط کردہ حالیہ جنگ کے دوران میں امریکی یہودیوں پر بڑھتے ہوئے حملے اس دعوے کا ثبوت فراہم کرتے تھے۔
– اب صورت احوال یہ ہے کہ بہت سے امریکی سیاسی رہنما یہودیوں پر حملوں پر کسی قسم کا رد عمل دکھانے کے روادار نہیں ہیں۔ بس کچھ سیاستدان انتہائی محتاط انداز میں ان پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہیں۔
– ایک سروے کے مطابق 82٪ امریکی، یہودی سمجھتے ہیں کہ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران اس ملک میں یہودی دشمن رجحانات میں زبردست اضافہ ہؤا ہے۔
– امریکہ میں سماجی تبدیلیاں یہود مخالف رجحانات کا سبب ہیں؛ یہاں تک کہ جوزف یوفی نے اس سلسلے میں تحقیقی مقالہ لکھ ڈالا۔ جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ان سماجی تبدیلیوں میں سے ایک بڑی تبدیلی یہ ہے کہ امریکہ کے دائیں بازو [کے قدامت پسند] آزاد معاشرے کے نظریئے سے دشمنی رکھتے ہیں؛ اور ان کی کوشش ہے کہ امریکہ کی حکمرانی کو اپنے ہاتھ میں لینے کے لئے عملی ضمانتیں فراہم کروا دیں۔ ادھر بائیں بازو کی جماعتیں حکمرانی تک پہنچنے کے لئے قومی، نسلی اور طبقاتی تحفظات کا سہارا لیتی ہیں اور ادھر ان دو بازؤوں کی پالیسیوں اور جدوجہد میں یہودی کسی بھی زمرے کا حصہ نہیں ہیں۔۔۔ اس مضمون میں – ڈیموکریٹ پارٹی کے ترقی پسند دھڑے کے اندر کے عرب اور مسلمان اراکین کانگریس – بالخصوص راشدہ طُلیب، کے اقدامات کے مقابلے میں امریکہ سیاسی اشرافیہ کی “خاموشی” اور اس دھڑے کی طرف سے صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کا نسلی صفایا کرنے والی نسل پرست ریاست کہنے، پر کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہ آنے پر – تنقید کی گئی ہے۔
– اس سے بھی زیادہ اہم شہید الحاج قاسم سلیمانی پر قاتلانہ حملے میں ملوث سابق امریکی صدر، وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور سو سے زائد دوسرے افراد کی فہرست شائع ہونے سے پہلے ہی؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے بعض اہم امریکی رازوں کا انکشاف کیا ہے۔ ایک جگہ ٹرمپ کے ایک انٹرویو کا حوالہ حیرت کا باعث ہؤا جس میں انھوں نے سابق صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر لعنت بھیجی اور کہا کہ جنرل سلیمانی کے قتل کا حکم انھوں نے نیتن یاہو کے اکسانے پر جاری کیا تھا اور یہ کہ اسرائیلی ریاست ناقابل اعتماد ہے اور پھر انھوں نے ایک یہودی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی یہودیوں سے نفرت کرتے ہیں، جو امریکہ کی معاصر تاریخ میں بڑی اچنبھے کی بات ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اسرائیلی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا:
* جو لوگ اس ملک [امریکہ] میں رہتے ہیں اور یہودی بھی ہیں لیکن وہ اسرائیل کو مزید نہیں چاہتے۔
* میں آپ سے کہتا ہوں کہ انجیلی مسیحیت انجیلی عیسائیت (1) کے پیروکار عیسائی امریکی یہودیوں سے زیادہ، اسرائیلی ریاست سے محبت کرتے ہیں۔
* ایک زمانہ وہ تھا جب امریکی کانگریس مکمل طور پر اسرائیل کے قابو میں تھی لیکن میرا خیال ہے یہ صورت حال مکمل طور پر الٹ چکی ہے اور میرا خیال ہے کہ بائیڈن اور اوباما اس صورت حال کے ذمہ دار ہیں؛ گوکہ بہت سے امریکی یہودیوں نے ان دونوں کو ووٹ دیئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے – اور میں طویل عرصے سے اس حوالے سے متنبہ کرتا رہا ہوں – کہ امریکی یہودی اسرائیل سے کسی طرح کا لگاؤ نہیں رکھتے یا اسے اہمیت نہیں دیتے۔
* میرے اس دعوے کے ثبوت کے طور پر آپ اس مسئلے کی طرف توجہ دیجئے کہ: نیویارک ٹائمز اسرائیل سے نفرت کرتا ہے، یعنی یہ اخبار اسرائیل سے متنفر ہے حالانکہ نیویارک ٹائمز کی ادارت پوری طرح یہودیوں کے ہاتھ میں ہے؛ سلزبرگر خاندان (Sulzberger Family) اس اخبار میں ہے جو اسرائیل سے نفرت کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1۔ Evangelicalism انجیلی مسیحیت – ایوینجلیکل ازم
تبصرہ کریں