امریکی صہیونی تنظیم (ZOA) کا تعارف

در حقیقت «ZOA Campus کا بنیادی کام طلبہ کو صہیونیت مخالف سرگرمیوں کے مقابلے میں کھڑا کرنا ہے۔ تاکہ اس کام کے ذریعے وہ ان تحریکوں جو اسرائیل کے مفادات کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں کے مقابلے میں طلبہ کو ڈھال کے طور پر استعمال کر سکیں۔

Zionist Organization of America (ZOA) نامی امریکہ میں سرگرم ایک صہیونی تنظیم ہے جو ۱۸۹۷ء میں تاسیس کی گئی اور امریکہ میں اسرائیلی مفادات کی حمایت کرنے والی سب سے قدیمی تنظیم ہے۔ (ZOA) صہیونی ریاست اور امریکہ کے درمیان تعلقات کے استحکام کی خواہاں ہے۔ اور اس کی ساری سرگرمیوں کا محور، امریکہ میں یہودی مخالف عناصر کا مقابلہ کرنا ہے۔ اس تنظیم نے اپنی تاسیس کے ابتدا سے ہی اسرائیل کی حمایت میں سرگرمیوں کا آغاز کر لیا تھا اور آج صہیونیت کے دفاع میں یہ تنظیم فرنٹ لائن پر کام کر رہی ہے۔
امریکی صہیونی تنظیم کا یہ دعویٰ ہے کہ ۲۵ ہزار افراد پورے امریکہ منجملہ شکاگو، کلیولینڈ، ڈلا، ڈسٹروٹ، لاس اینجلس، میامی، ملواکی، فلاڈیلفیا، اور واشنگٹن ڈی سی سے اس تنظیم کے رکن ہیں۔ یہ تنظیم اپنے اراکین کی مدد سے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو بحال رکھتی ہے۔ اور کوشش کرتی ہے کہ ذرائع ابلاغ، کالجوں، یونیورسٹیوں اور ان کے درسی متون میں نفوذ پیدا کر کے امریکی عوام کو یہود اور صہیونیت کے قریب کریں اور مخالفین کی سرگرمیوں کو ناکام بنائیں۔
اس تنظیم کے سربراہ امریکہ میں سرگرم یہودی شخصیت اور (AIPAC) کونسل کے رکن ”مورٹن کلاین” ہیں۔ ان کے جرائد اور کالم امریکہ میں موثر ترین جرائد اور کالم شمار ہوتے ہیں۔ امریکہ کے تعلیمی مراکز میں تاریخی کتابوں کی اصلاح کے لیے ایک ٹیم کی تشکیل اور صہیونی نقطہ نظر کے مطابق یہودیت کی تاریخ نگاری کلاین کی ذمہ داری تھی۔ انہوں نے ۳۰۰ سے زیادہ مقالے امریکی اخبارات اور جرائد میں منتشر کئے ہیں۔
امریکی صہیونی تنظیم صرف صہیونی ریاست کے تحفظ کے لیے کام کرتی اور اس راہ میں پائے جانے والی ہر رکاوٹ کو دور کرنے کی کوشش کرتی ہے اس تنظیم کی ایک اہم سرگرمی اسرائیل پر حاکم نظام کی حمایت کے لیے دوسرے ممالک کے حکمرانوں میں نفوذ پیدا کرنا ہے تاکہ دیگر ممالک کے حکمرانوں کو اسرائیلی پالیسیوں قانع کریں اور انہیں اسرائیل کو تسلیم کرنے پر مجبور کریں۔
امریکہ کے تعلیمی نظام میں اثر و رسوخ پیدا کر کے «ZOA» تنظیم نے صہیونی ریاست کی حمایت میں جن پالیسیوں کو جگہ دی ہے وہ یہ ہیں:
۔ یہودی مخالف تحریکوں خصوصا اسرائیل بائیکاٹ تحریک کا مقابلہ
۔ عرب ممالک اور فلسطینیوں کو خطرناک ترین ممالک اور عناصر کے عنوان سے متعارف کروانا
۔ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ممتاز طلبہ کو صہیونی ریاست میں کام کے لیے انتخاب کرنا۔
‘مرکز قانون و انصاف’ ایک ایسا مرکز ہے جسے امریکہ اور صہیونی ریاست کے درمیان قانونی مسائل کی شراکت کے لیے «ZOA» نے تاسیس کیا۔ اور اس مرکز کی سربراہی کو خود اپنے ہاتھوں میں لیا۔ اس مرکز کی اہم ترین سرگرمیاں درج ذیل ہیں:
۔ اسرائیلی مفادات کے حصول کے لیے قانونی مسائل کے زمرے میں امریکہ کے عوام اور کانگریس کے افراد کو خصوصی معلومات فراہم کرنا۔
۔ علمی اداروں اور ذرائع ابلاغ میں یہودی مخالف سرگرمیوں کا مقابلہ کرنا۔
۔ امریکہ اور مقبوضہ فلسطین میں ساکن یہودیوں کی حمایت میں قوانین کی تدوین اور انہیں عملی جامہ پہنانا۔
امریکی صہیونی تنظیم کی ایک اور اہم سرگرمی، امریکہ کے تعلیمی اداروں میں صہیونی تحریک کو وجود میں لانا تھا جو ZOA Campus» کے عنوان سے معروف ہوئی۔ یہ تحریک کوشش کرتی ہے کہ مالی امداد کے ذریعے طلبہ کے لیے تعلیمی نصاب اور صہیونیت مخالف سرگرمیوں کے خلاف گفتگو کی غرض سے تعلمی داروں میں مقررین فراہم کرے۔ یہ تنظیم اسکولوں میں پائی جانے والی چھٹیوں سے بھی بھرپور فائدہ اٹھاتی ہے اور ان کے لیے یہودیت کی تعلیمات کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ مذکورہ تنظیم طلبہ کو صہیونیت کی بقا کے لیے اہم ترین عناصر سمجھتی ہے اور ان پر سرمایہ کاری کرنے کو اپنا بنیادی مقصد قرار دیتی ہے۔
در حقیقت «ZOA Campus کا بنیادی کام طلبہ کو صہیونیت مخالف سرگرمیوں کے مقابلے میں کھڑا کرنا ہے۔ تاکہ اس کام کے ذریعے وہ ان تحریکوں جو اسرائیل کے مفادات کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں کے مقابلے میں طلبہ کو ڈھال کے طور پر استعمال کر سکیں۔
مثال کے طور پر مذکورہ تنظیم “اسرائیل بائیکاٹ تحریک ‘‘ کے خلاف مختلف طرح کے کتابچے چھپوا کر طلبہ کے درمیان تقسیم کرتی ہے تاکہ وہ ان کے مطالعہ اور ان میں بیان کئے گئے طریقوں کے ذریعے اسرائیل بائیکاٹ تحریک کا مقابلہ کر سکیں۔