اپنے جوانوں کی شہادت پر مظاہرہ کر رہے فلسطینیوں پر صیہونی دہشتگردوں کا پھر حملہ

نابلس میں صیہونی کے قاتلانہ حملے کی مذمت میں مقبوضہ ویسٹ بینک میں فلسطینوں نے سڑکوں پر مظاہرہ کیا، جس پر صیہونی فوجیوں نے حملہ کر دیا۔

فاران: صیہونی دہشتگردوں کی بلا اشتعال فائرنگ اور تین نوجوانوں کے قتل کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر صیہونی فوج نے حملہ کیا جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

نابلس میں صیہونی کے قاتلانہ حملے کی مذمت میں مقبوضہ ویسٹ بینک میں فلسطینوں نے سڑکوں پر مظاہرہ کیا، جس پر صیہونی فوجیوں نے حملہ کر دیا۔
فلسطین کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، بدھ کی شام کو قدس کے پندرہ کیلومیٹر شمال میں واقع البرہ شہر کے شمالی گیٹ کے قریب صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیاں ٹکراو ہوا جس میں ایک فلسطینی ربر کی گولی سے زخمی ہوا اور آنسو گیس کے گولے کی وجہہ سے سات لوگ سانس کی گھٹن کا شکار ہو گئے۔

دوسری طرف اریحا شہر میں عین السلطان پناہ گزین کیمپ میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ ٹکراو میں دو نوجوان فلسطینی گولیوں سے زخمی ہوئے۔
مقامی ذرا‏ئع نے نیوز ایجنسی وفا کو بتایا کہ کیمپ کے نزدیک یہودی عبادتخانہ جانے والوں کی سکورٹی کے لئے تعینات باوردی صیہونی صیہونی دہشتگردوں اور فلسطینیوں میں جھڑپ شروع ہو گئی تھی۔