ایران میں موساد کے جاسوسوں کا خطرناک نٹ ورک پکڑ لیا گیا
فاران؛ اسلامی جمہوریہ ایران نے منگل کے روز انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے ملک میں دہشت گردی، تخریب کاری اور جرائم کی خطرناک صہیونی سازش ناکام بناتے ہوئے اسرائیلی خفیہ ادارے ’موساد‘ کے جاسوسوں کا ایک نیٹ ورک پکڑا ہے۔
ایرانی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے ’موساد‘ کے ایجنٹوں کے قبضے سے اہم تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی ، نقشے اور دیگر اہم دستاویزات ملی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ موساد ایران میں دہشت گردی ، تخریب کاری اور فساد پھیلانے کی سازش کر رہی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
تبصرہ کریں