ایران کا اسرائیلی مہم جوئی کا فوری اور پوری قوت سے جواب دینے کا عزم

یہ بیان امریکا ، قابض اسرائیل اور برطانیہ کی جانب سے عمان کے ساحل کے قریب اسرائیلی ملکیت والے آئل ٹینکر پر حملے کے لیے تہران کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

فاران؛ اسلام جمہوریہ ایران نے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو خبر دار کیا ہے کہ اگر ان کی طرف سے ایران کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کی گئی تو ایران پوری قوت سے اور فوری طور پر اس کا جواب دے گا۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ تہران کسی بھی ممکنہ مہم جوئی یا اپنی سلامتی کے لیے خطرے کا فوری اور مضبوطی سے جواب دے گا۔

یہ بیان امریکا ، قابض اسرائیل اور برطانیہ کی جانب سے عمان کے ساحل کے قریب اسرائیلی ملکیت والے آئل ٹینکر پر حملے کے لیے تہران کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن نے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کے حوالے سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ سے دریغ نہیں کرتا۔ ایران کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کا فوری اور طاقت سے جواب دے گا۔”

خطیب زادہ نے برطانوی سیکریٹری خارجہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف لگائے گئے الزامات کو “جھوٹ” قرار دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے خلیج عمان میں قابض ریاست کے ٹینکر پر حملے میں تہران کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔