بریگیڈیئر جنرل صباحی فرد:

باور 373 فضائی دفاعی نظام پانچویں نسل کے طیاروں اور تزویراتی طیاروں سے نمٹنے کے لئے ہے/ خطرات سے کہیں آگے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کے فضائی دفاعی فورس کے کمانڈر نے کہا: باور-373 فضائی دفاعی نظام ہر قسم کے ڈرون طیاروں اور کم از کم بلندی پر اڑنے والے پانچویں نسل کے جنگی طیاروں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فاران تجزیاتی ویب سائٹ: اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کے فضائی دفاعی فورس کے کمانڈر نے کہا: باور-373 فضائی دفاعی نظام ہر قسم کے ڈرون طیاروں اور کم از کم بلندی پر اڑنے والے پانچویں نسل کے جنگی طیاروں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کے فضائی دفاعی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل صباحی فرد نے چھ نومبر (سنہ 2022ع‍) کی صبح وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر میں صیاد B4 میزائل کی تقریب رونمائی کے موقع پر نامہ نگاروں کو بتایا: آج ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام میں، باور 373 فضائی دفاعی نظام کے مالک بن چکے ہیں، ایسا نظام جو دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سسٹم کی تیاری اور ارتقائی عمل کے تمام تر مراحل ایران میں طے کئے گئے ہیں اور وزارت دفاع اور طیارہ شکن فورس کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔
انھوں نے کہا: دنیا بھر میں اس رینج تک مار کرنے والے سسٹم کی تیاری کے لئے برسوں کی مدت درکار ہوتی ہے؛ حالانکہ ہم نے یہ مہم چند ہی سال کے عرصے میں سر کی ہے۔ دو سال قبل کے تجربات کے دوران، ہم نے 150 کلومیٹر کے فاصلے پر اڑتے ہوئے اہداف کو تباہ کیا تھا۔ ہم نے اندرونی ساخت کے ڈرون طیارے کو نشانہ بنایا۔
انھوں نے کہا: دنیا میں جب 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک ہدف کو منہدم کرنے کے لئے ایک بہت بڑے ڈرون یا جہاز کو نشانہ بنایا جاتا ہے، لیکن یہ باور-373 کی یہ خصوصیت ہے کہ بہت چھوٹے ریڈار کراس سیکشن (RCS) کے اہداف ہی کو نہیں بلکہ پانچویں نسل کے طیاروں کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کا فضائی دفاعی نظام کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ باور-737 نظام کو ترقی دینے کا کام بہت بھاری کام تھا اور یہ مقصد دن رات محنت کے نتیجے میں دو سال کے عرصے میں مکمل ہؤا۔ ہم نے دو سال کے عرصے میں اس کو اتنی ترقی دی ہے کہ یہ اب 300 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر مار کر سکتا ہے، یعنی ہم نے اپنے مقامی ساختہ فضائی دفاعی نظام کے ذریعے 304 کلومیٹر کے فاصلے پر اڑتے ہوئے ڈرون طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنا کر مار گرایا۔ واضح رہے کہ نشانہ بننے والا 40000 کی بلندی پر اڑ رہا تھا”۔
انھوں نے کہا: ہم دنیا کے چند ہی ممالک میں سے ایک ہیں جو مقامی طور پر اتنا طاقتور فضائی دفاعی نظام بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یا یوں کہئے کہ خطرات جتنے زیادہ سنگین اور پیچیدہ ہونگے باور-373 سمیت ہمارے مقامی فضائی دفاعی نظام ان سے آگے اور مسلسل تازہ سے تازہ تر ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فضائی دفاعی نظام کے موجودہ ہتھیاروں اور جنگی وسائل میں باور-373 بہترین ہے؛ اس کے وسائل کی ٹیکنالوجی دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی ہے اور دنیا اس سے حقیقت سے آگاہ ہے۔
۔۔