بحرین اور صہیونی ریاست کے درمیان تعلیمی سطح پر تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش
فاران: فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق، منامہ میں اسرائیلی سفیر ایتھن نائی نے بحرین کی اعلیٰ تعلیمی کونسل کی سیکرٹری جنرل رنا بنت عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات میں تعلیم کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بحرین کی خبر رساں ایجنسی ( بنا ) نے رپورٹ دی ہے کہ دونوں فریقوں نے بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اس اہم علاقے میں تجربات کے تبادلے اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
رنا بنت عیسیٰ آل خلیفہ نے تاکید کی کہ بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات میں مختلف شعبوں میں پیشرفت اور ترقی ہوئی ہے۔
بحرین میں اسرائیلی سفیر ایتھن نائی نے بھی تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔
خیال رہے کہ بحرین اور امارات نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ میں آ کر 15 ستمبر 2020 کو صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
تبصرہ کریں