بحرین کے وزیر داخلہ اور صیہونی ریاست کی داخلی سلامتی کے وزیر کی ٹیلیفونی گفتگو
فاران: بحرین کے وزیر داخلہ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ اور اسرائیلی وزیر برائے داخلی سلامتی عامیر بارلو نے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
بحرین کی نیوز ایجنسی ( بنا ) نے رپورٹ دی ہے کہ فریقین نے ابراہیمی معاہدے کے تحت دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر تاکید کی اور دعویٰ کیا کہ یہ معاہدہ سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے اور امن کے قیام کے لیے خطے کی اقوام کے مطالبات کا جواب دینے کی بنیاد ہے۔
بحرین کے وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ملک اپنی پالیسی جاری رکھے گا جو بقائے باہمی اور امن کو مضبوط کرنے پر مبنی ہے۔
دونوں فریقوں نے سیکورٹی تعاون کے شعبوں، بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان تجربات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جو ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور مشترکہ ایکشن میکانزم کی ترقی میں مددگار ثابت ہوں گے۔
خیال رہے کہ ستمبر 2020 میں، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نگرانی میں وائٹ ہاؤس میں ابراہیمی سمجھوتہ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
تبصرہ کریں