بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف عرب دنیا میں احتجاج
فاران؛ مراکش میں مسلم امہ کے مسائل کی نصرت پر آواز بلند کرنے والی کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سرکاری سرپرستی میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے نہتے مسلمانوں پر تشدد ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ ہم بھارت میں نہتے مسلمانوں پر بھارتی فوج اور انتہا پسند ہندوؤں کی طرف سے مسلط کیے گئے ظلم کی شدید مذمت کرتے ہوئےانڈیا سے انسانی حقوق کا احترام کرنے اور مسلمانوں کی آزادی اور وقار کو براقرار رکھنے پر زور دیتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں حال ہی میں پیش آنے والے بعض واقعات جن میں نہتے مسلمانوں پر منظم انداز میں تشدد کیا کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہیں۔
بیان میں بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں مسلمانوں کے دفاع اور ان کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے اور مسلمانوں سے ہونے والے ناروا سلوک کا سلسلہ بند کرائے۔
عرب ممالک میں سوشل میڈیا پر بھارت میں مسلمانوں پرہونے والے وحشیانہ تشدد اور غیرانسانی سلوک پر شدید ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔ بھارت کے خلاف مخالفت کی تازہ لہر حال ہی میں اس وقت دیکھنے میں آئی جب ریاست آسام میں بھارتی پولیس نے متعدد نہتے مسلمانوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کردیا تھا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شدید زخمی مسلمان پر ایک انتہا پسند ہندو کیمرہ مین کود رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242
تبصرہ کریں