بھکاری داتا کی یمن پر مسلسل یلغار اور مذموم مثلث کی فتنہ انگیزی (۲)
فاران؛ جو کچھ عالمی منظر نامہ پر رونما ہو رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے ہر صاحب بصیرت اس نتیجہ تک پہنچ سکتا ہے کہ عالمی سامراجیت، اسرائیلی صہیونیت وجارحیت، اور سعودی عرب کی موجودہ آمریت کا مثلث ہی پوری دنیا کی دہشت گردانہ کاروائیوں کا ذمہ دار ہے .
گزشتہ چند سالوں سے شام کی تمام دہشت گردانہ کاروائیوں میں یہی مثلث نظر آتا ہے ،تیل کی دولت سے مالا مال جلتے اور اجڑتے ہوئے عراق میں یہی مثلث کار فرما ہے، مصر میں تاناشاہی کی چوکھٹ پر جمہوریت کی لٹکتی ہوئی لاش کا ذمہ دار بھی یہی مثلث ہے ،پاکستان کو بارود کے ڈھیر پر بٹھائے کھنھکتے جاموں کو آپس میں ٹکرا ٹکرا کر یہی مثلث یمن میں لاشوں کے ڈھیر لگا رہی ہے ۔
یوں تو اس مثلث کا ہر ایک رکن و حصہ خبیث اور اسلام کی نابودی کے درپے ہے لیکن اس میں شامل سعودی عرب اس لئے بہت خطرناک ہے چونکہ توحید کا سب سے بڑا دعویدار یہی ملک ہے ۔
اور دنیائے اسلام کا داتا بننے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ اس کے اپنے پاس قدرتی ذخائر و اسلامی علامتوں کے سوا کچھ بھی نہیں ،اور شاید یہ اسلامی علامتیں ،چاہے و مکہ و مدینہ میں کعبہ و مسجد نبوی کی صورت میں ہوں یا بعض دیگر تاریخی مقامات کی شکل میں یہی اس بات کا سبب بنی ہیں کہ استکبار اسے یہ باور کرائے کہ تم اسلامی دنیا کے داتا بن سکتے ہو اور ان کے لئے اسلام کی نابودی کے لئے اس سے بہتر کوئی اور مناسب آپشن بھی نہیں کہ جہاں سے آواز توحید اٹھی تھی اسی کی فضائوں میں اس قدر الحاد وشرک بھر دیا جائے کہ حقیقت توحید کہیں نظر نہ آئے۔
اسکتبار کے اہداف کی تکمیل میں اب تک جو کچھ اس بھکاری داتا نے کیا وہ قابل غور ہے کروڑوں ڈالر خرچ کر کے پاکستان کو منافرت کی آگ میں جلانے کا کام کس کا ہے ؟اربوں ڈالر خرچ کر کے القاعدہ و داعش جیسی سفاک تنظیموں کی بنیاد کس نے ڈالی ، ذرائع ابلاغ کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق٢٠ ۔ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کر کے محمد مرسی کی منتخب حکومت کا تختہ کس نے الٹا ؟ moab جیسے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے بموں کو یمنی عوام پر کس نے پھینکا ؟
کیا ان تمام کاروائیوں کا مقصد اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ بیت المقدس کے مسئلہ کو فراموش کر کے مسلمانوں کو خود میں الجھانا نہیں ہے ؟
یمن کے حالات پر اگر نظر ڈالی جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ یہ بھکاری داتا کس قدر اپنے آقائوں کے کام کا ہے ۔
یمن جزیرہ نما عرب کے ایک حاصل خیز علاقہ کو اپنی آغوش میں لئے ہوئے ہے، یہاں کا خاص جغرافیائی جائے وقوع ، اہم بندر گاہیں اور باب المندب جیسا تنگ آبہ یہ تمام وہ چیزیں ہیں جن پر ہمیشہ ہی عالمی سامراج کی نظریں رہی ہیں اور اس علاقہ کو للچائی نظروں سے دیکھتا رہا ہے گزشتہ چند سالوں میں اسلامی بیداری کی لہر نے جہاں دیگر حکومتوں کو اپنی لپیٹ میں لیا وہیں یمن میں بھی اسلامی بیداری کے روح پرور مناظر نظر آئے ہیں تیونس ، مصر اور لیبیا کے بعد دنیا کی نظریں یمن اور بحرین کے سیاسی منظر نامہ پر ٹکی ہوئی تھیں لیکن دونوں ہی جگہ بکھاری داتا نے اپنی کیلیں گاڑنا شروع کر دیں پہلے بحرین میں اپنی فوج بھیجی جس کا ایک ایک اسلحہ امریکہ و اس کے حلیف ممالک کی جانب سے دی گئی بھیک کے طور پر تھا اور اب یمن کے مظلوم عوام پر اپنے آقائوں سے ملے اسلحوں کا استعمال کر رہا ہے
یمن پر بھکاری داتا کی سربراہی میں فوجی یلغار اس زاویہ سے قابل غور ہے کہ یمن کا انسانی تہذیب کے ورثہ میں ایک ممتاز مقام رہا ہے .
تبصرہ کریں