بیت المقدس میں فدائی حملے میں غاصب صہیونی ہلاک، چار زخمی

عبرانی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے اسرائیلی کی عمر تیس سال کے درمیان ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں  ہوسکا کہ آیا ہلاک ہونے والا شخص اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار تھا یا نہیں۔

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں کل اتوار کے روز ایک فدائی حملے کے نتیجے میں ایک غاصب صہیونی ہلاک اور کم سے کم چار زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کے عبرانی ذرائع نے بتایا کہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری نے باب السلسہ کےمقام پر چاقو سے حملہ کر کے ایک اسرائیلی کو ہلاک اور تین پولیس اہلکاروں سمیت کم سے کم چار افراد زخمی ہوگئے۔

عبرانی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے اسرائیلی کی عمر تیس سال کے درمیان ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں  ہوسکا کہ آیا ہلاک ہونے والا شخص اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار تھا یا نہیں۔

ادھر بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کے انسپکٹر جنرل کوبی شبتائی کا کہنا پولیس اس فدائی حملے کے دیگر اسباب اور محرکات کی تحقیقات کررہی ہے۔

عبرانی ریڈیو کے مطابق ’کے اے این‘ کے مطابق حملہ آور نے یہودیوں کا مذہبی لباس پہن رکھا تھا۔

ریڈیو رپورٹ کے مطابق حملہ آور کو دیسی ساختہ بندوق سے فائر کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔ اسے باب العامود کے قریب ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔