بیت المقدس میں قابض فوج نے مارپیٹ کے بعد فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا
فاران نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پولیس نے ہفتہ کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان میں واقع بطن الھویٰ کے علاقے میں بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو مار پیٹ کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔
مقبوضہ بیت المقدس کے ذرائع نے کہا کہ سلوان میں بطن الھویٰ کے علاقے میں درجنوں شہریوں اور قابض پولیس کے مابین جھڑپیں ہوئیں جنھوں نے نوجوان کو گرفتار کیا اور اسے نامعلوم حراستی مرکز میں لے گیا۔
اس علاقے میں مستقل طور پر فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے اور ان کی جگہ پر آباد ہونے کے لیے صہیونی آبادکاروں کے ساتھ جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں ۔
تبصرہ کریں