بے گناہوں کا خون ظالم کا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔ امریکی کانگریس میں نیتن یاہو کی حوصلہ افزائی پر ڈاکٹر پزشکیان کا رد عمل
فاران: اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر نے امریکی کانگریس میں ہونے والی نیتن یاہو کی حوصلہ افزائی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایکس پیغام میں لکھا: بے گناہوں کا خون کبھی بھی ظالم کا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امریکی کانگریس میں قاتل صہیونی وزیز اعظم نیتن یاہو کی تقریر اور اس موقع پر امریکی نمائندوں کی طرف سے اس کو ملنے والی داد، پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے X پیغام میں لکھا:
نہ تو بے گناہ عوام اور بے سہارا بچوں کے قتل جیسے جرم کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی مجرم کو کھڑے ہو کر داد دینے سے پاک کیا جا سکتا ہے؛ بے گناہوں کا خون ظالم کا پیچھا کبھی نہیں چھوڑے گا. وَسَيعْلَمُ الّذينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ؛ اور وہ جنہوں نے ظلم ڈھایا ہے، بہت جلد جان لیں گے کہ وہ واپسی کے کس مقام پر پلٹ کر جاتے ہیں”۔
واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے نیتن یاہو کے دورہ امریکہ پر شدید عوامی احتجاج کے باوجود اس جنگی مجرم کو کانگریس میں تقریر کرنے کی اجازت دی اور اس کی حوصلہ افزائی کی گوکہ نائب صدر کمالہ ہیرس اور 120 سے زائد امریکی نمائندوں نے اس کی تقریر کا بائیکاٹ کیا تھا اور لاکھوں امریکیوں نے اس کے دورہ امریکہ اور کانگریس میں تقریر پر احتجاج کیا جن میں سینکڑوں صہیونیت مخالف یہودی بھی حاضر تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
تبصرہ کریں